سہی پیشہ (Career) کا انتخاب کیسے کریں؟

 
 

سہی پیشہ (Career) کا انتخاب کیسے کریں؟

زندگی میں کامیابی کا سب سے پہلا اور اہم قدم یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنی سمت درست طے کر لے۔ اکثر طلبہ تعلیم حاصل تو کر لیتے ہیں، لیکن جب عملی زندگی کا وقت آتا ہے تو وہ یہ سمجھ نہیں پاتے کہ اب کس راستے پر جانا ہے۔ پیشہ یا Career کا درست انتخاب انسان کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ وہ موڑ ہے جہاں سے یا تو کامیابی کی راہ شروع ہوتی ہے یا پھر الجھنوں اور مایوسیوں کا سفر۔ 

اپنے آپ کو پہچاننا سب سے پہلا قدم

کامیاب کیریئر کا آغاز Self Awareness سے ہوتا ہے۔
یعنی انسان کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ کس چیز میں بہتر ہے، کیا کرنا پسند کرتا ہے، اور کس کام میں دل سے دلچسپی لیتا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور رجحانات کو نہیں پہچانتا تو وہ اکثر دوسروں کی دیکھا دیکھی راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

مثلاً اگر کسی کو Creative Work پسند ہے تو وہ انجینئرنگ یا میڈیکل میں خوش نہیں رہے گا، چاہے وہ ذہین ہی کیوں نہ ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے دل کی آواز سنے اور وہ راستہ چنے جو اس کے passion کے مطابق ہو۔

 

مارکیٹ اور مستقبل کے مواقع کو سمجھنا

دلچسپی کے ساتھ ساتھ مواقع (Opportunities) کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔
کبھی کبھی کسی فیلڈ میں شوق تو ہوتا ہے لیکن اس میں ترقی کے مواقع کم ہوتے ہیں۔ اس لیے فیصلہ ہمیشہ حقیقت پسندی کے ساتھ کرنا چاہیے۔ آج کے دور میں Technology, Digital Skills, AI, Design, Health, and Education جیسے شعبے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اگر کوئی نوجوان وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرے تو وہ کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ Research کریں، مختلف فیلڈز کے لوگوں سے بات کریں، ان کے تجربات سنیں، اور پھر فیصلہ کریں۔

 

والدین اور اساتذہ کا کردار

کیریئر کے فیصلے میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔
اکثر والدین اپنی خواہشات بچوں پر مسلط کر دیتے ہیں، جبکہ بچے کی دلچسپی کسی اور طرف ہوتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ دل سے پڑھ نہیں پاتا اور زندگی میں مطمئن نہیں رہتا۔

ایک سمجھدار والدین یا استاد وہ ہے جو بچے کی ability اور interest دونوں کو سمجھے اور اسے اپنی مرضی سے راستہ چننے دے۔ رہنمائی ضرور دیں مگر دباؤ نہ ڈالیں۔ یہی تعاون بچے کے اندر اعتماد پیدا کرتا ہے اور اسے کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

 

ڈیجیٹل دور میں رہنمائی کے آسان ذرائع

آج کا زمانہ Digital Transformation کا دور ہے۔
اب کیریئر گائیڈنس حاصل کرنا پہلے سے کہیں آسان ہے۔ بہت سی ویب سائٹس، یوٹیوب چینلز، اور آن لائن پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں طلبہ مفت کیریئر ٹیسٹ دے سکتے ہیں، معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنے لیے درست راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔

مثلاً اگر کسی کو Graphic Design, Content Writing, AI Tools, یا Freelancing میں دلچسپی ہے تو وہ گھر بیٹھے سیکھ سکتا ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ انسان کو یہ پتا ہو کہ اسے کس سمت جانا ہے۔

 

درست فیصلہ، کامیاب زندگی

جب انسان اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق پیشہ اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے کام سے محبت کرتا ہے۔
اسے محنت بوجھ نہیں لگتی بلکہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ یہی خوشی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔
اس کے برعکس اگر انسان کسی ایسے شعبے میں ہو جہاں اس کا دل نہ لگے، تو وہ نہ صرف غیر مطمئن رہتا ہے بلکہ اپنی صلاحیت بھی ضائع کرتا ہے۔

اس لیے ہمیشہ یاد رکھیں:
“The Right Career is not the easiest one, it’s the one that makes you feel alive.”

اختتامیہ

سہی پیشے کا انتخاب کوئی ایک دن کا فیصلہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا عمل ہے۔
یہ خود کو جاننے، سمجھنے اور حقیقت کو قبول کرنے سے شروع ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنی فطرت، دلچسپی، صلاحیت اور حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

کیریئر وہ راستہ ہے جو زندگی کو معنی دیتا ہے، اس لیے اسے سنجیدگی سے چنیں، دیانت داری سے نبھائیں، اور دل سے جئیں۔

 

طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ کیوں ضروری ہے اور یہ کیسے کی جائے

 


Post a Comment

Previous Post Next Post